اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے نامور صحافی، ایڈیٹر و کالم نگار نذیر ناجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نذیر ناجی منجھے ہوئے صحافی اور تجزیہ نگار تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی صحافت اور ملک کی خدمت کے لئے وقف کی، نذیر ناجی کے کالم اور تجزیے ہمیشہ معلوماتی اور بصیرت افروز ہوتے تھے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نذیر ناجی نے اپنے کام کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کی، نذیر ناجی مرحوم کے انتقال سے صحافت کی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے نذیر ناجی کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین