لاہور۔22فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق لیسکو حکام نے158 روز سے جاری ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر84244 ڈیفالٹرز سے2 ارب52 کروڑ روپے کی وصولی کی۔ناردرن سرکل میں 11914 ڈیفالٹرز سے362.16 ملین روپے،ایسٹرن سرکل میں 10764 ڈیڈڈیفالٹرز سے602.72 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 9536 ڈیفالٹرزسے337.10ملین اور ساتھ سرکل میں 4957ڈیفالٹرز سے141.66ملین کی ریکوری کی گئی۔
ننکا نہ سرکل میں 7400ڈیفالٹرزسے207.05 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 10254ڈیفالٹرز سے367.04 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 10466 ڈیفالٹرز سے159.21ملین جبکہ قصور سرکل میں 15953 ڈیفالٹرزسے348.26 ملین کی ریکوری کی گئی۔مہم کے 158 ویں روز372 ڈیفالٹرز سے9.04 ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے47 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے1.06ملین اور ایسٹرن سرکل میں 51 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے3.96 ملین کی ریکوری کی۔دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں36 ڈیفالٹرز سے0.77 ملین اور ساتھ سرکل میں 32 ڈیفالٹرز سے0.52 ملین کی ریکوری کی۔
اسی طرح تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 43 ڈیفالٹرزسے0.48 ملین اور شیخو پورہ سرکل میں 36 ڈیفالٹرز سے0.73 ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 57ڈیفالٹرز سے0.46ملین جبکہ قصور سرکل میں 70ڈیفالٹرزسے1.05ملین کی ریکوری کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے،ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔