انسداد بجلی چوری مہم، 401ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،بھاری جرمانے عائد،ترجمان لیسکو

112

لاہور۔25فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،گزشتہ 24گھنٹوں میں 401ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں401ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے154کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں6 کمرشل،3زرعی، 1 انڈسٹریل اور391 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2 لاکھ92 ہزار9سو76 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 96لاکھ 29 ہزار3 سو18 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔باٹا پور کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ 2 ہزار روپے،ٹان شپ کے علاقے میں کنکشن کو 2لاکھ روپے، ٹاون شپ کے ہی علاقے میں ایک اور ملزم کو 2لاکھ اور گڑھی شاہو میں ایک ملزم کو1 لاکھ40ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو 166مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 57 ہزار4سو1 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 52 ہزار9سو57 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 17 ہزار6سو27 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ 63 لاکھ 1 ہزار8 سو 43 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2 ارب 92 کروڑ 30 لاکھ 49 ہزار6 سو63 روپے ہے۔لیسکو چیف نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔