پتنگ بازی کریک ڈاؤن کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ اور گرفتاری سے بچنے کیلئے مزاحمت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

214
Kite Runners
Kite Runners

راولپنڈی۔25فروری (اے پی پی):صادق آباد پولیس نے پتنگ بازی کریک ڈاؤن کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ اور گرفتاری سے بچنے کے لئے مزاحمت کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں شکیل، سنی شیخ، توحید، توصیف، جواد حسین اور گل شیر شامل ہیں۔ ملزمان سے دو رائفل 222 بور اور پستول 30 بور برآمد ہوا، ملزمان نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی ۔

ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی سے مزاحمت اور لڑائی جھگڑا بھی کیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ فرض کی ادائیگی مقدم ہے ، اس دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ جیسے خونی کھیل میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔