میپکو نے مختلف کیٹگریز کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ اامتحانات کے نتائج جاری کردئیے

92
mepco

ملتان ۔ 25 فروری (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجنل ٹریننگ سنٹر نے مختلف کیٹگریز کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحانات کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔میپکو ترجمان کے مطابق شعبہ ایم اینڈ ٹی کے لیب اسسٹنٹ سے ٹیسٹ انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے پروموشن ٹریننگ امتحان میں محمد ندیم نواز (ایم اینڈ ٹی۔I) اور عمر فاروق (ایم اینڈ ٹی وہاڑی)نے مشترکہ طورپرپہلی، ریحان احمد خان (ایم اینڈٹی IIملتا ن) نے دوسری اور رجب علی خان (ایم اینڈ ٹی ڈی جی خان) نے تیسری پوزیشن حاصل کی

جبکہ دیگر کامیاب ہونے والوں میں اسد علی، ماجد مقبول، محمد عدنان، غلام مصطفی، محمد اشرف، اظہر خان، ذوالفقارعلی اور محمد یاسین شامل ہیں۔ بہاولپور سرکل ٹریننگ سنٹر میں منعقدہونے والے اسسٹنٹ لائن مین کے ٹی50انڈکشن ٹریننگ امتحان میں محمد فاروق، فضل الرحمن اور ارتضیٰ احمدکامیاب ہوئے اور بہاولنگر سرکل ٹریننگ سنٹر میں منعقدہونے والے انڈکشن ٹریننگ امتحان میں جعفر حسین نے کامیابی حاصل کی۔