بھارت، ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت 9افراد ہلاک

134
India

نئی دہلی۔26فروری (اے پی پی):بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں تین گاڑیوں کے حادثے میں دو خواتین سمیت 9افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق یہ حادثہ بہار کے ضلع کیمور میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے میں ملوث کار بہار کے ضلع ساسارام سے شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی جا رہی تھی۔

حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔یہ حادثہ نیشنل ہائی وے نمبر 2 پر دیوکالی گاؤں کے قریب پیش آیا۔