ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

169

مانسہرہ ۔ 26 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق گزشتہ ہفتے 23 مختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کی گئیں۔ ریسکیو 1122 نے 14 میڈیکل، 5 ٹریفک حادثات، 2 آگ لگنے، ایک بلڈنگ گرنے اور ایک دیگر واقعہ میں خدمات سرانجام دیں جبکہ ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 29 ایمرجنسیز میں لوگوں کو ایک سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا۔