پاکستانی سیاست میں رواداری وضع داری شائستگی پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک کا متفقہ قومی ایجنڈا ہے ،چوہدری لطیف اکبر

169
Chaudhry Latif Akbar

مظفرآباد۔29فروری (اے پی پی):آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں تفسیر القران اور احادیث کی علمی تشریحات فلاح انسانیت پاکستانی کشمیری اقوام کے درمیان نظریاتی رشتوں کو دوام بخشنے کیلئے منہاج القرآن کا کردار سورج کی کرنوں اور ستاروں کی روشنی کی مانند سارے معاشرے سمیت دنیا کو معطر کرنے میں عالمی بریک تھرو ہے

،پاکستانی سیاست میں رواداری وضع داری شائستگی پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک کا متفقہ قومی ایجنڈا ہے ،پاکستان کے عام انتخابات میں لاھور سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی حمایت کرنے پر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری اور انکی سارے سیاسی علمی سیٹ اپ اور تنظیموں کے شکر گزار ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے مذہبی اسکالرعلامہ حسن محی الدین اور انکے ساتھیوں کے اعزاز میں دیئے گئے پر تکلف ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ظہرانے میں علامہ حسن محی الدین کے علاوہ چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن پیر مظہر سعید،عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور علامہ ڈاکٹر آصف اکبر،علامہ عین الحق بغدادی،امیدوار اسمبلی حلقہ7شوکت جاوید میر،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ،پبلک ریلیشن چوہدری مراد علی سٹاف آفیسر ملک مصطفیٰ، پی ایس مسعود افضل اور لاہور سے تشریف لائے مہمانوں نے شرکت کی ۔

سپیکر اسمبلی نے کہا پاکستان کی سیاسی مذہبی جماعتیں میڈیا علمائے کرام مشائخ عظام سکالرز،دانشور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں بھارتی اور اسرائیلی مظالم سے ہونے والی خونریزی بند کروانے میں قومی خواہشات کے مطابق متفقہ طور پر کثیر المقاصد پالیسیوں مرتب کریں۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پیپلز پارٹی روشن خیال ترقی پسند جمہوری قوت ہے جس نے ہمیشہ قومی وقار اور عوامی مفادات کو اپنے ترجیحات میں شامل رکھا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دینے میں تمام قوتوں کو اعتماد میں لیا اور ناقابل تسخیر دفاع کیلئے ایٹمی پروگرام کا حصول ممکن بنایا ۔

اس موقع پر وفد کے سربراہ علامہ حسن محی الدین نے سپیکر قانون ساز اسمبلی کو کتابوں کے تحائف پیش کئے اور جناب سپیکر نے قانون ساز اسمبلی کی یادگاری شیلڈ اور نو تعمیر عمارت کا ڈیزائن پیش کیا معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا جبکہ وفد کے سربراہ نے سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کو لاہور منہاج القرآن انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اور منہاج القرآن یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی معزز مہمانان گرامی نے سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے خلوص ایثار اور مہمان نوازی کا بھی شکریہ ادا کیا۔