مریم نواز شریف کا کمالیہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

159
Chief Minister Maryam Nawaz
Chief Minister Maryam Nawaz

لاہور۔1مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کمالیہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے پنجاب بھر میں زیادہ بارشوں کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔