پاکستان کا عالمی بینک کے کاسا۔ 1000 کے دوبارہ آغازکے معاہدے کی توثیق کا خیر مقدم

170

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):حکومت پاکستان نے عالمی بینک کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کیا ہے کہ افغانستان کے عوام کی حمایت میں دیگر اقدامات کے علاوہ ”اپروچ 3.0 ”سے متعلق افغانستان میں سینٹرل ایشیا۔سائوتھ ایشیا الیکٹریسٹی ٹرانسمیشن اینڈ ٹریڈ پروجیکٹ کاسا۔ 1000 دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ یہ درخواست دسمبر میں اس منصوبے میں شامل تینوں ہمسایہ ممالک کی جانب سے کی گئی تھی۔

جمعہ کے روز یہاں جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ”یہ اعلان خطے کے توانائی کے تعاون کے عزم میں ایک اہم قدم ہے۔ حکومت پاکستان کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس نے دیگر ہمسایہ ممالک جمہوریہ کرغزستان اور جمہوریہ تاجکستان کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں

جس میں افغانستان میں تعمیر کی بحالی کے ساتھ ساتھ عالمی بینک کی مکمل حمایت کے معاہدے کی تصدیق کے لئے لگائی گئی رنگ باڑ کی بحالی کی منظوری دینے پر عالمی بینک کے بروقت ردعمل کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بحالی کے لئے اس کے بورڈ کے ساتھ طے شدہ پیرامیٹرز پر عمل درآمد میں عالمی بینک کی افغانستان میں کاسا ۔1000 منصوبے کی ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کے اپنے معاہدے کی تو ثیق کی گئی ہے۔

کاسا1000ایک1.2 ارب ڈالر کا علاقائی منصوبہ ہے جس کا مقصد تاجکستان اور کرغزستان سے افغانستان کے راستے پاکستان کو صاف توانائی فراہم کرنا ہے۔