پاکستان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، آصف علی زرداری

114
Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلےبھی میرا وزیر ا عظم تھا اور اب بھی میرا نامزد امیدوار ہے۔انہوں نے اتوار کو اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت تشکیل پانے کے بعد قوم اور ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے آگے بڑھیں گے۔

پاکستان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ملک میں معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت کو بہت محنت سے کام کرنا ہوگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہوئے تو انہیں میں نے نامزد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے نامزد امیدوار شہباز شریف کو اب کتنے ووٹ پڑیں گے اس سے پتہ چل جائےگا۔