غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کے شعبہ سماجیات کے زیر اہتمام پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کے موضوع پرورکشاپ

189
Ghazi University, Dera Ghazi Khan
Ghazi University, Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان۔ 03 مارچ (اے پی پی):غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کے شعبہ سماجیات کے زیر اہتمام ”پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام” کے موضوع پرورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں صدر ڈسٹرکٹ بار عارف خان گورمانی،ڈاکٹر فیاض الحسن ساہی، ڈاکٹر رستم خان، ڈاکٹر محمد علی تارڑ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنفی تشدد سے معاشرے میں بیگاڑ پیدا ہوتا ہے اور اس تدارک وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی اور ہمیں عورت کو معاشرتی اکائیوں میں برابری دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیئے اور خواتین کو سماج میں باعزت مقام دلانے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیئے۔ مقررین نے کہاکہ صنفی بنیاد پر تشدد کے تصورات، تشدد کی وجوہات، تدارک کے ساتھ اسلامی تعلیمات عام کرنا ہو گا۔ تقریب میں طلباء و طالبات نے بھی عورت کی معاشرے میں اہمیت کے موضوع پر مباحثے میں میں حصہ لیا۔ سیشن کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔