23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلی خیبر پختونخوا کی باڑہ بر قمبر خیل میں پولیو ٹیم...

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی باڑہ بر قمبر خیل میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت

- Advertisement -

پشاور۔ 04 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنےضلع خیبر کے علاقہ باڑہ بر قمبر خیل میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی نے ضلعی انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مستعدی سے فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کے لئے اقدامات کرکے علاقے میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے، فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والے ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہیں،صوبائی حکومت صوبے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے مکروہ حملے کرنے والے ہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن ہیں۔پولیو کے خلاف قومی مہم میں سکیورٹی اہلکاروں اور ہیلتھ ورکرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں