ریسیکو 1122 قصور نے فروری کے مہینے میں 3160ریسکیو آپریشنزانجام دیئے ، رپورٹ

110
Rescue 1122
Rescue 1122

قصور۔ 05 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122قصورڈاکٹر نیئر عالم خان نے کہا کہ ریسیکو 1122 قصور نے فروری کے مہینے میں 3160ریسکیو آپریشنزانجام دیئے جبکہ ان آپریشنز میں 3045 ایمرجنسی متاثرین کو ریسیکو کیاجن میں سے 987افرادکوموقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 2004افرادکو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔

انہوں نے ریسکیوآفس قصورمیں ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا۔ڈاکٹرنیئرعالم خان نے بتایا کہ فروری میں 54افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے،ان سب میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی تعداد 962، میڈیکل ایمرجنسی کی تعداد 1784‘ لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے 99 واقعات‘ پانی میں ڈوبنے کے 02 واقعات رپورٹ ہوئے اس دوران سروس نے سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا جبکہ روزانہ اوسط ایمرجنسی کی تعداد 109رہی‘

فروری کے مہینے میں قصور میں آگ لگنے کے 49 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں بروقت اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کا عوام کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ حادثات سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین سے آگاہی اوران پر عمل کرنا ضروری ہے۔