ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس اوگی کا دورہ، تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

182
Zia-ul-Rehman
Zia-ul-Rehman

مانسہرہ۔ 7 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ ضیاءالرحمن نے سینئر سول جج ایڈمن مانسہرہ آفتاب جاوید کے ہمراہ زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس تحصیل اوگی کا دورہ کیا۔ سائٹ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تورغر اعجاز رشید، سینئر سول جج ایڈمن تورغر گلزار اﷲ، ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو اوگی، کنٹریکٹر و فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ معزز ججز نے جوڈیشل کمپلیکس میں پودے لگائے اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا جو تقریباً آخری مراحل میں ہے۔

اس موقع فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے اعادہ کیا کہ احاطہ جوڈیشل کمپلیکس میں مزید پودے بھی لگائیں گے جبکہ ایگزیکیٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو اوگی اور کنٹریکٹر کو ہدایات دی گئیں کہ جوڈیشل کمپلیکس کا باقی ماندہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ آمدہ عید الفطر کے فوراً بعد جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح یقینی بنایا جا سکے۔