پنجاب بھرمیں 1406ٹریفک حادثات،15افراد جاں بحق،1497زخمی ہوگئے،ریسکیو

117
rescue 1122

لاہور۔7مارچ (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1406ٹریفک حادثات میں15افراد جاں بحق اور1497زخمی ہوگئے،ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1406ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں671افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

جبکہ826معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد کی،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے لہذا وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے،

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں777ڈرائیورز،39کم عمرڈرائیورز، 524مسافراور211پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اسی طرح 309ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت309متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد112حادثات میں127متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورگوجرانوالہ82حادثات میں84متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔