پشاور میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد قتل

99
Firing
Firing

پشاور۔ 10 مارچ (اے پی پی):پشاور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2افراد کو قتل کردیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق شاہد ولد عبدالوحید سکنہ نیو گڑھی بخشی پل نے خزانہ پولیس کو بتایا کہ وہ چارسدہ روڈ پر اپنی دکان میں موجود تھا جبکہ اس کا والد عبدالوحید عمر 52 سال سڑک کے کنارے موجود تھا اس دوران نا معلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے آکر فائرنگ کردی جس سے والد جاں بحق ہوگیا۔

ادھر ظاہر ولد ظفر خان ساکن زڑہ مینہ نے متھرا پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ اپنے بھائی سہیل عمر 30 سال کے ساتھ نہر غاڑہ نزد مچنی پل پرموجود تھا اس دوران ملزم ابرار ولد نصراللہ ساکن زڑہ مینہ نے پستول نکال کراس کے بھائی پر فائرنگ کردی اور گولی اسکے سینے میں لگی جو بعدازاں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے دونوں نعشیں تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرک مزید تفتیش شروع کردی۔