ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنزسنگلز ،آرینا سبالینکا اور کوکوگف پری کوارٹر فائنل میں داخل

کیلیفورنیا۔12مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبالینکا ، امریکا کی کوکوگف اور یونان کی ٹینس کھلاڑی ماریہ سیکاری ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا اور برطانوی ٹینس سٹار ایماراڈوکانو تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ امریکا …

کیلیفورنیا۔12مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبالینکا ، امریکا کی کوکوگف اور یونان کی ٹینس کھلاڑی ماریہ سیکاری ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا اور برطانوی ٹینس سٹار ایماراڈوکانو تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ امریکا کی مشہور ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

منگل کو کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برطانوی حریف ٹینس سٹار ایماراڈوکانو کو سٹریٹ سیٹس میں3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔امریکا کی ٹینس کھلاڑی کوکوگف نے بھی تیسری رکاوٹ عبور کرلی، 19 سالہ امریکی ٹینس سٹار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اطالوی حریف کھلاڑی لوسیا برونزٹی کو 2-6 اور 6-7(5-7)سے مات دے کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،

جہاں ان کا مقابلہ بیلجیم کی کھلاڑی ایلیس مرٹینز سے ہوگا،انہوں نے تیسرے رائونڈ میں جاپانی حریف کھلاڑی نائومی اوساکا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں یونان کی ٹینس کھلاڑی ماریہ سیکاری نے فرانسیسی حریف کھلاڑی کیرولین گارشیا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں