تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا

223
APP105-11 DUSHANBE: May 11 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif being received by President of Tajikistan Emomali Rahmon at the Palace of Nation (Qasr e Millat). APP

دوشنبے ۔ 11 مئی (اے پی پی) تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے بدھ کی شب وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف 12 مئی کو کاسا 1000 منصوبے کے آغاز کی تقریب میں شرکت کے لئے تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر ہیں۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا اور تاجکستان میں پاکستان کے سفیر طارق اقبال سومرو بھی ضیافت میں موجود تھے۔