ویمنز پریمیئر لیگ ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرزبنگلور کی ویمن ٹیمیں ایلیمینیٹر میچ میں جمعہ کو نبرد آزما ہوں گی

نئی دہلی۔14مارچ (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے زیر اہتمام بھارت میں جاری ویمنز پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ ڈبلیو پی ایل کا ایلیمینیٹر میچ کل(جمعہ کو) کھیلا جائے گا، جس میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی خواتین ٹیمیں ارون جیٹلی سٹیڈیم، دہلی کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔ ڈبلیو پی ایل کے دوسرے ایڈیشن کے …

نئی دہلی۔14مارچ (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے زیر اہتمام بھارت میں جاری ویمنز پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ ڈبلیو پی ایل کا ایلیمینیٹر میچ کل(جمعہ کو) کھیلا جائے گا، جس میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی خواتین ٹیمیں ارون جیٹلی سٹیڈیم، دہلی کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔

ڈبلیو پی ایل کے دوسرے ایڈیشن کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے جو اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے، میگا ایونٹ میں کل (جمعہ کو) ایلیمینیٹرمیچ ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی خواتین ٹیموں کے درمیان ارون جیٹلی سٹیڈیم، دہلی میں کھیلا جائے گا۔

ممبئی انڈینز کی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کریں گی جبکہ رائل چیلنجرز بنگلو رکی ٹیم سمرتی مندھانا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔لیگ میں شامل 5 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ لیگ میں ممبئی انڈینز کی ویمن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ڈبلیو پی ایل لیگ کا فائنل میچ 17 مارچ کو ارون جیٹلی سٹیڈیم، دہلی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں