سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سیّد یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

124
میثاق پارلیمنٹ پر اتفاق ہونا چاہئے، اپنے ضمیر اور ذمہ داری کے مطابق اپنا کردار ادا کیا، سپیکر قومی اسمبلی
میثاق پارلیمنٹ پر اتفاق ہونا چاہئے، اپنے ضمیر اور ذمہ داری کے مطابق اپنا کردار ادا کیا، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیّد یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے سیّد یوسف رضا گیلانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیّد یوسف رضا گیلانی کی کامیابی ان پر اراکین قومی اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

سیّد یوسف رضا گیلانی ایک کہنہ مشق، زیرک، مدبر اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں، ان کا سینیٹر منتخب ہونا جمہوریت کیلئےنیک شگون ہے۔