لاہور۔16مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 18 مارچ بروز پیر کو دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ اس سلسلہ میں گورنر پنجابنے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔