وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا سینئر صحافی آصف نثار کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

144

پشاور۔ 17 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سینئر صحافی آصف نثار کے والد نثار احمد شاکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔