لاہور۔18مارچ (اے پی پی):وزیرستان میں پاک فوج کے شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔قرارداد مسلم لیگ( ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
یہ ایوان پاک فوج کے شہداکے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ارض پاک کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،پوری قوم کو اپنے شہداپر فخر ہے۔ یہ ایوان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔