اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ پاکستان بیورو برائےشماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے فروری 2024 تک پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 10.57 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سا ل کی اسی …
پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ پاکستان بیورو برائےشماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے فروری 2024 تک پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 10.57 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 11.87 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔
فروری میں 1.246 ارب ڈالر مالیت کی پٹرولیم مصنوعا ت کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہیں، گزشتہ سال فروری میں 1.265 ارب ڈالر مالیت کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر 6 فیصد کمی ہوئی، جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کاحجم 1.327 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو فروری میں کم ہو کر 1.246 ارب ڈالر ہو گیا۔








