سیالکوٹ ۔21مارچ (اے پی پی):پسرور میں مسافر وین کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق اور2خواتین شدید زخمی ہو گئیں ۔
ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق تحصیل پسرور کے علاقے ڈونگیاں موڑ کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب 35سالہ رکشہ ڈرائیور احسن سڑک کنارے رکشہ گاڑی کا ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار مسافر وین نے اسے کچل دیا ،رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ2مسافر خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔