ایبٹ آباد۔ 22 مارچ (اے پی پی):گلیات کے علاقہ بگنوتر میں کار کے ایک حادثہ میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے میں 38 سالہ شہاب عمر، 35 سالہ عالیہ بی بی، 15 سالہ علینہ بی بی، 9 سالہ طیبہ اور 11 سالہ گوریہ شامل تھیں۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا۔