منگولیا میں سخت موسم کی وجہ سے پچاس لاکھ سے زیادہ مویشی ہلاک

114
Livestock killed
Livestock killed

اولانبتار۔22مارچ (اے پی پی):منگولیا میں سخت موسم کی وجہ سے 5 ملین سے زیادہ مویشی ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق منگولیا کے سٹیٹ ایمرجنسی کمیشن ( ایس ای سی ) نےکہا ہے کہ منگولیا میں اس موسم سرما میں اب تک 50 لاکھ سے زیادہ سرد مویشیوں کی موت ہو چکی ہے۔

انہوں نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ منگولیا میں رواں موسم سرما کے دوران معمول سے کہیں زیادہ برف باری ہوئی ہے اور ملک کا 80 فیصد سے زیادہ علاقہ 100 سینٹی میٹر تک موٹی برف سے ڈھکا ہوا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ منگولیا 2023 کے آخر میں 190,000 سے زیادہ چرواہے تھے، اور ان کے مویشیوں کی تعداد 64.7 ملین تھی۔