شہری ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،کاشف نواز

438

سیالکوٹ۔ 22 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مرہم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم جاری ہے جس کے تحت سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی کاشف نواز کی زیرنگرانی ایس ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیم کی جانب سے جمعۃ المبارک کے دن کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر بھر کی مساجد کی صفائی کو یقینی بنانے کے بعد چونا کاری بھی کردی گئی ہے۔

اس موقع پر سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ شہری ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور کوڑا کرکٹ ایس ڈبلیو ایم سی کی طرف سے نصب کیے گئے کوڑا دان میں ڈالیں۔ صفائی کے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے ہماری ہیلپ لائن 1139 نمبر پر رابطہ کریں۔