راولپنڈی۔ 22 مارچ (اے پی پی):پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 17ملزمان کو گرفتارکرکے ساڑھے14کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم نعمت اللہ سے 01کلو600گرام چرس،ملزم یٰسین سے 01کلو500گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم گلریز سے 01کلو350گرام چرس،ملزم سکندر سے 01کلو300گرام چرس، ملزم یامین سے 01کلو30گرام چرس،صدر بیرونی پولیس نے ملزم دانش سے 01کلو360گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم ادریس سے 01کلو120گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم سید میر سے 525گرام چرس،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم نفیس سے 250 گرام چرس،
ٹیکسلا پولیس نے ملزم رزاق سے 540گرا م چرس،ملزم شکیل سے 510گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم نثا ر سے 640گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم عارف سے 520گرام چرس،ملزم احسان اللہ سے 528گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم ظہیر سے 630گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم حماد سے 660گرام چرس،کلرسیداں پولیس نے ملزم عبید اللہ سے 530گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔