ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کےلئے درخت لگانا اولین ترجیح ہونی چاہیے ،پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ

86

لاہور۔ 22 مارچ (اے پی پی):خواتین یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کےلئے درخت لگانا اولین ترجیح ہونی چاہیے ،

تمام پاکستانی شہری زیادہ سے زیادہ پودےلگانے کی کوششوں میں شامل ہوں ،ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے شجرکاری مہم کی کچہری کیمپس میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، تمام شعبہ جات کی چیئرپرسنزاور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں،

وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پودے اور درخت کو انسانی زندگی کا ایک اہم عنصر قرار دیا ہےاور یہ انسانی تمدن کی تعمیر میں اہمیت رکھتے ہیں ،پودے اور درخت ہوا کو صاف ستھرا بناتے ہیں اور انسان کے لیے غذا بھی پیدا کرتے ہیں جوانسان کے دل و روح کے لیے شادابی کا بھی سبب ہیں ، ہم سب کو ماحولیات کو نقصان سے بچانے کے لئے کردار اد ا کرنا چاہیے ۔