منگھوپیر پولیس اسمگلنگ شدہ 120کلو سے زائدچھالیہ برآمد کرلی

82

کراچی۔ 28 مارچ (اے پی پی):منگھوپیر پولیس نے ہمدردچو کی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کی کار سے 120کلو سے زائدچھالیہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔

ایس ایچ او منگھو پیر سرفراز اعوان کے مطابق پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم الطاف حسین ولد حاجی منیر احمد کو گرفتار کرکے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار اور برآمد ہونے والی چھالیہ کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیاہے۔