لاہور۔2اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہریوں کی حفاظت کی مہم کے دوران پنجاب پولیس نے گذشتہ روز 15 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں میں سیفٹی وائر تقسیم کئے۔سیفٹی وائر لگانے کی مہم کے دوران اب تک 01 لاکھ 10 ہزار سے زائد موٹر سائیکلز پر حفاظتی وائر گارڈز لگائے جا چکے ہیں۔آپریشنز ونگ پولیس نے 76 ہزار سے زائد، ٹریفک پولیس نے 31 ہزار سیفٹی وائر موٹر سائیکل سواروں میں تقسیم کئے،
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 30 ملزمان گرفتار، 30 مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 4368 پتنگیں، 1073 چرخیاں برآمد۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گذشتہ 36 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت 3659 ملزمان گرفتار، 3526 مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 223881 پتنگیں، 15799 چرخیاں برآمد کر لی گئیں۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو دھاتی ڈور و پتنگوں کے خلاف کریک ڈائون میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔