سیالکوٹ میں گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری، 360 کنکشن منقطع

79
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

سیالکوٹ۔3اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ میں محکمہ سوئی گیس نے گیس چوروں اور کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 360سے زائد صارفین کے کنکشن منقطع کر دئیے۔

ریجنل مینجر سیالکوٹ ریاست علی نے کہا کہ گیس چوروں، کمپریسر استعمال کرنے والوں، گھریلو کنکشن سے کمرشل استعمال کرنے والوں اور ڈیفالٹرصارفین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائیاں جاری ہیں، گیس چوری کرنےاورکمپریسر استعمال کرنے والوں کے کمپریسرز قبضے میں لے کران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔