وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی قونصلیٹ آمد،شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پراظہار تعزیت کیا

112
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز
وزیر اعلیٰ مریم نوازکا پولیو ٹیم پر تشدد کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں چینی قونصلیٹ پہنچ گئیں۔ مریم نوا زنے چین کے قونصل جنرل ژا شیرین سے ملاقات کی،اس موقع پردیگر چینی حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعلی نے شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس اور چینی شہریوں کے اہل خانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے باہمی تعاون اور اشتراک کارکاسلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین بے مثال دوست ہیں، بزدلانہ کارروائیوں سے دوستی متاثر نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملہ ترقی و خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش اور پاکستانی قوم چینی بھائیوں پر حملے کے واقعہ پر رنجیدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک اور پنجاب میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں،

چینی بھائیوں کی فول پروف سکیورٹی کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔چین کے قونصل جنرل نے وزیر اعلی مریم نواز کی تعزیت کے لئے آمد پر شکریہ ادا کیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، چیف سیکرٹری،سیکرٹری داخلہ آئی جی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔