ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفس کا پتنگ بازی کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام

170
kite sellers
kite sellers

خانیوال ۔ 04 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفس بھی پتنگ بازی کے خلاف میدان میں ا گیا۔ شہریوں کو پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے سنگین نقصانات بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ذسٹرکٹ پراسیکیوٹر خانیوال رانا ثمر عباس کی قیادت میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں پراسکیوشن آفس کے افسران و ملازمین، کے علاوہ مہر افتخار نکیانہ ایڈووکیٹ، شہباز چیمہ ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رانا ثمر عباس نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے۔ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن ہو گا اور قانون شکنی پر بھاری جرمانے اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔. دھاتی ڈور تیار اور فروخت کرنے والے بھی سزائوں کیلئے تیار رہیں۔