اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کو دو روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
آئیسکو ترجمان کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق 5 اپریل کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک ، راولپنڈی سٹی سرکل،اے پی ایچ ایس فیڈر، اٹک سرکل،وحدت کالونی فیڈر، جبکہ6اپریل کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،نیسٹ روڈ،صادق آباد،فورتھ روڈ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،
فوجی فونڈیشن،موہرہ نگیال،محبوب شہید، AOWHS، ولایت کمپلکس،ایکس لائر کالونی،پنڈی بورڈ،پارک ویو،پیپسی،ماڈل ٹائون،ہمک،ڈھوک اعوان، زراج۔I&II، IST،RCC Express، امارت، عسکری سیون، سر سید روڈ، FFC،خادم حسین روڈ،آدم جی روڈ،فیڈرز، جہلم سرکل،محلہ شہیداں،شمس آباد،چھپران فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔