ریسکیو 1122 ملتان کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

174
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

ملتان۔ 05 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ریسکیو 1122 ملتان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران9408ایمرجنسیزپررسپانس کرکے 9064متاثرین کو بروقت امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو1122ملتان نے 2316ٹریفک حادثات، 94آگ لگنے کے واقعات،213 لڑا ئی جھگڑے کی ایمرجنسیز،6 عمارت منہدم ہونے کے واقعات اور5726میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ، سانس اور گانئی کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا۔ 4182 متا ثرین کوہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ4501 کوموقع پرابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ۔

مذکورہ ایمرجنسیزمیں 381 افراد جاں بحق ہو گئے، 326مریضوں کو علاج معالجہ کے لئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر ایک سے دوسرے ہسپتال میں منتقل کیا گیا اور 49جانوروں کو بھی ریسکیو کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہا کہ ہماری ترجیح شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کرنا ہے،جس کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایمر جنسی کال پر بروقت رسپانس کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں ۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ مارچ میں 34550کالزموصول ہوئیں جن میں صرف9408ایمر جنسی کالز تھیں اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122ڈائل کریں اور غیرضروری طور پر ا یمر جنسی نمبرکو مصروف نہ رکھیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں،شہری عیدالفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر لازمی عمل کریں اور تیزرفتاری سے بچیں۔