اے وی ایل سی کی کارروائیاں،گزشتہ 16روز کے دوران وہیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث37ملزمان گرفتار

122

کراچی۔ 07 اپریل (اے پی پی):اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی)/سی آئی اے نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 22مارچ سے 06اپریل کے دوران کراچی سے وہیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 37مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے 16سرقہ شدہ کاریں،83چوری وچھینی گئی موٹر سائیکلیں، 4موٹر سائیکلوں کے چیسس، 3انجن اور متعدد کھلے ہوئے پارٹس برآمد کر چکی ہے۔

ترجمان اے وی ایل سی کراچی کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسی دوران اے وی ایل سی پولیس نے مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک پستول بھی بر آمد کیا ہے۔