کراچی۔ 07 اپریل (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہر کے مختلف مقامات میں منعقدہ 27 ویں شب کی محافل میں شرکت کی۔ گورنر ہائوس سے اتوار کو جاری تصیح شدہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے بیت السلام ٹرسٹ مسجد اور دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ میں تکمیل قرآن کی محافل میں شرکت کی۔ گورنر سندھ نے فیضان مدینہ میں امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری سے بھی ملاقات کی۔
گورنر سندھ نے مولانا الیاس قادری سے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی درخواست بھی کی۔ بعد ازاں گورنر سندھ ایکسپو سینٹر میں تکمیل قرآن کی محفل میں بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاو س سے ریاست مدینہ کے اصولوں کے نفاذ کی شروعات کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں پائی جانے والی خرابیوں کو کنٹرول کرنے میں یہ اصول معاون ثابت ہوں گے ،کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ کی بڑی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔