لاڑکانہ،محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی کارروائی،بسوں کی چیکنگ،اضافی کرایہ لینے والی بسوں پر بھاری جرمانے عائد

101
Sindh Transport Department
Sindh Transport Department

لاڑکانہ۔8اپریل (اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے عید سے پہلے اپنوں کے ساتھ عید منانے کے لئے گھروں کو جانے والوں سے اضافی کرایہ لینے والی بسوں کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے افسران نے 109 بسوں کی چیکنگ کی۔

بسوں کی چیکنگ کے موقع پر اضافی کرایہ لینے والی بسوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی امیت کمار نے کہا کہ اضافی کرایہ کی مد میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 86 ہزار کی رقم مسافروں کو واپس کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عید پر اضافی کرایہ لینے والی بسوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات دے رکھی ہیں۔