اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف)نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 9 کارروائیوں میں 97 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 10 ملزمان گرفتارکرلیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹرراولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ابو ظہبی جانے والے مسافر سے 2.7 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر اور سہولت کار سے 23580 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 2 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں تھائی لینڈ جانے والے مسافر سے 868 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔آر سی ڈی روڈ حب سے 67 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔طورخم بارڈر کے قریب سے 14 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 4 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔
سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 2 کلو گرام چرس اور 1 کلو گرام افیون برآمدکی گئی۔کچلاک کوئٹہ میں دو ملزمان سے 2 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔