22.5 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کشتی حادثہ پر ظہار افسوس ، ڈوبنے...

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کشتی حادثہ پر ظہار افسوس ، ڈوبنے والے افراد کو بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

- Advertisement -

پشاور۔ 11 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نوشہرہ کے سیاحتی مقام کنڈ پارک میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورریسکیو حکام و ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی طور پر ریسکیو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کو بچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں کشتی کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلہ میں حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں