لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش وژالہ باری کا امکان

122
Meteorology Department
Meteorology Department

لاہور۔13اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش و ژالہ باری کا امکان ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صوبہ کے بیشتر شہروں میں مطلع جزوی طور پر آبر الود رہا جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے جنوبی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہو ئی ۔ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 20اور زیادہ سے زیادہ 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 82 فیصد رہی

جبکہ شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 99،فداحسین ہائوس97،سی سی آر پی آفس 151، ذکی فارم 110،بریڈ اینڈ بائونڈ لاہور 114،یو ایم ٹی84 اورریونیو سوسائٹی میں 88 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔