گورنرسندھ کی بونیر میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارک باد

47
Kamran Khan Tesori

کراچی۔ 13 اپریل (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بونیر میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباددیتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سلیم ربانی کو جہنم واصل کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا کہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے حولدار مدثر اور لانس نائیک حسیب جاوید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداءپوری قوم کا فخر ہیں۔