اٹلی کا اسرائیل سے غزہ میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ

114
Italy
Italy

روم ۔18اپریل (اے پی پی):اٹلی نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہےکہ فلسطینی علاقے میں جنگ بندی کا یہی وقت ہے۔العربیہ کے مطابق یہ بات اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے جی سیون ممالک کے اجلاس کے موقع پر ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب جنگ بندی ضروری ہے، اسرائیل کو فوجی کارروائیاں روکنی چاہئیں ،ان سے فلسطینی آبادی بڑے پیمانے پر متا ثر ہوئی ہے۔ واضح رہے جی سیون اجلاس کی میزبانی اطالوی جزیرے کیپری پر تاجانی کریں گے۔