لاہور۔18اپریل (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ٹیم علاقے میں چیکنگ آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران عمر خان روڈ پر واقع ایک پتھر فیکٹری کاتھری فیز میٹر مشکوک پایا گیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق تفصیلی جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ میٹر جعلی ہے، ملزم نے جعلی میٹر کی مدد سے بجلی چوری کرکے ادارے کو 25لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
لیسکو ٹیم نے جعلی میٹر کو قبضے میں لیکر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔