رینالہ خورد۔ 20 اپریل (اے پی پی):رینالہ خوردکےنواحی گاؤں کا رہائشی 40 سالہ موٹر سائیکل سوار میاں خاں شرقی بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ضروری کاروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔