لاہور۔21اپریل (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران مزید 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر146ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 66کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3 کمرشل، 2 زرعی اور 141 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ 4 ہزار 53 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 33 لاکھ 27 ہزار 75 روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں کنکشن کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے ، ٹبی سٹی کے علاقے میں کنکشن کو1 لاکھ روپے ، قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں ایک ملزم کو 95 ہزار روپے اور چونیاں میں ہی ایک اور ملزم کو 92 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔