اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):مارچ 2024کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) کے شعبہ کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔
پاکستان سافٹ وئیر ہائوسسز ایسوسی ایشن ( پاشا) کے چئیرمین زوہیب خان نے کہا ہے کہ مارچ 2024کے دوران آئی ٹی کی برآمدات مارچ 2023 کے مقابلہ میں 37فیصد اضافہ سے 306ملین ڈالر تک بڑھ گئی جو پاکستان کی تاریخ میں کسی ایک ماہ کے دوران بلند ترین سطح ہے ۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سب سے زیادہ دسمبر 2023 میں 303ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں ۔